Ad

پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کر دی معاون خصوصی پٹرولیم کی پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر بریفنگ، جلد پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا حکم

پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کر دی
پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کر دی، معاون خصوصی پٹرولیم کی پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر بریفنگ، جلد پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پٹرول اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا۔



اجلاس کے دوران معاون خصوصی پٹرولیم کی جانب سے وزیراعظم کو پٹرول، ڈیزل،گیس کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کارپربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے کیے گئے معاہدوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی کی جانب سے وزیراعظم کو پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں میں استحکام،کمی لانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔


بریفنگ لینے کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل،گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئےجامع روڈ میپ جلد مرتب کریں۔



عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر آپشن پر غور کیا جائے گا۔ ماضی کے حکمرانوں کےغیرمنطقی طور پر طویل المدت معاہدوں سے عوام پر بوجھ پڑا،تاہم ان تمام عوامل کے باوجود حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی۔ ہر ممکن کوشش ہے بجلی گیس کی قیمتوں میں کم آمدن اور تنخواہ دار کو ریلیف دیں۔ حکومت کو احساس ہے کہ کم آمدنی والا اور تنخواہ دار طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔
ہمارا بنیادی مقصد عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 30 فیصد تک کی کمی ہو چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کر دی معاون خصوصی پٹرولیم کی پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر بریفنگ، جلد پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا حکم پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کر دی معاون خصوصی پٹرولیم کی پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر بریفنگ، جلد پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا حکم Reviewed by A R Margaish on 2/18/2020 Rating: 5

Ad

Powered by Blogger.